ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

Last Updated On 24 February,2019 06:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے پیر کی شام سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسیں گے۔

 

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم پیر کی شام سے بارش کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگا جس سے لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوگی۔ کراچی میں بھی بادل چھائے رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سرد ترین مقام کالام رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 ریکارڈ کیا گیا جبکہ استور منفی آٹھ، سکردو میں منفی سات، زیارت میں منفی تین اور کوئٹہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔