لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سے فضائی سفرکرنے والوں کیلئے خوشخبری، فلائیٹ آپریشن 4 روز بعد بحال کر کے تمام متعلقہ ائیرلائنز کو آگاہ کر دیا گیا۔
بھارت سے سرحدی کشیدگی کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت معطل کیا گیا فلائٹ آپریشن آج 4 روز بعد بحال کر دیا گیا، مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ انکوائری سے رابطے کے بعد سفر کیلئے ائیرپورٹ آئیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیر لائنز کو پروازیں ری شیڈول کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، بتایا گیا ہے کہ چند گھنٹوں بعد لاہور ائیرپورٹ سے پروازوں کی معمول کے مطابق روانگی اور آمد شروع ہو جائے گی۔