کراچی: (دنیا نیوز) ای او بی آئی پینشنرز کے لئے خوشخبری آ گئی، یکم مارچ سے اضافی پینشن اور بقایاجات کی ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
ای او بی آئی پینشنرز سے کیا گیا حکومتی وعدہ وفا ہو گیا، ستمبر 2018 میں ای او بی آئی پینشن میں 20 فیصد اضافے کی منظوری پر عمل درآمد یکم مارچ سے شروع ہوگیا۔
اب پینشنرز کو اضافی پینشن سیمت ستمبر 2018 کے بقایاجات بھی ادا کیے جائیں گے، بقایا جات کے ساتھ حکومت کو 5 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہوںگی اور کم از کم پینشن ساڑے 6 ہزار روپے دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت ای او بی آئی کے پینشنرز کی تعداد 4 لاکھ ہے۔