کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان کو حراست میں لے لیا گیا

Last Updated On 05 March,2019 08:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے کالعدم تنظیموں کیخلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ان کے 44 ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان زیر حراست افراد میں مفتی عبدالرؤف اور حماد اظہر بھی شامل ہیں۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے بعد کارروائیاں کی گئیں۔ نئے پاکستان میں قانون کی بالادستی کا عزم کیا ہوا ہے۔ پاک سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ کارروائیاں نیشنل ایکشن کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں جاری رہیں گی۔