الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کو نااہل قرار دے دیا

Last Updated On 13 March,2019 03:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی بدلنے پر ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، جس کے مطابق ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نااہل قرار پائے ہیں۔ ارشد وہرہ کی نااہلی کی درخواست ایم کیو ایم پاکستان نے دائر کی تھی۔ جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ارشد وہرہ ضلع سنٹرل کراچی کی یونین کونسل 49 سے چیرمین منتخب ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی، پارٹی بدلنے پر نااہل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر ارشد وہرہ کو نااہل قرار دے دیا۔
 

Advertisement