اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ دہشتگرد حملے کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی نعیم راشد سفید فام دہشتگرد کو روکتے ہوئے شہید ہوئے۔ ان کی جرات پر فخر، بہادری دکھانے پر نعیم رشید کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ " کرائسٹ چرچ حملے کی زد میں آنے والے پاکستانیوں کے اہلخانہ کی مکمل معاونت کیلئے تیار ہیں"۔ وزیراعظم نے دہشت گرد کو پکڑنے کی کوشش کے دوران شہید ہونےوالے بہادر پاکستانی نعیم راشد کی تعریف ان الفاظ میں کی " پاکستان کو میاں نعیم راشد پر فخر ہے جنہوں نے سفید فام دہشتگرد پر قابو پانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا، ان کے حوصلے کو قومی ایوارڈ کے ساتھ یادگار بنایا جائے گا"۔
ہم کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کی زد میں آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کو مکمل معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔پاکستان کو میاں نعیم رشید پر فخر ہے جنہوں نے سفید فام دہشت گرد پر قابو پانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا۔ انکے حوصلے کو قومی انعام کیساتھ یادگار بنایا جائے گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 17, 2019
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی جامع مسجد میں دو روز قبل دہشتگردی کا ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں 50 نمازی شہید ہو گئے تھے۔ 9 پاکستانی بھی شہدا میں شامل ہیں۔