اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر مایوسی ہوئی، اگر ملک میں خوشحالی ہوتی تو یہ فیصلہ درست ہوتا۔
وزیراعظم نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ نامناسب قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم عوام کو بنیادی ضرورتیں دینے کے قابل نہیں تو یہ فیصلہ نا مناسب ہے، ارکان پنجاب اسمبلی کے اس فیصلے سے مایوسی ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جب خوشحالی واپس آئے تب ہی ایسے اقدامات کا جواز بنتا ہے۔
I am extremely disappointed by decision of Punjab Assembly to raise pays & privileges of MPAs, Ministers & esp CM. Once prosperity returns to Pak such a move cld be justified, but now, when we do not have resources to provide basic amenities to all our people, this is untenable
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 14, 2019
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے مراعات اور تنخواہوں میں اضافے پر اپنا ردعمل ان الفاظ میں دیا "جب ہم عوام کو بنیادی ضرورتیں دینے کے قابل نہیں تو یہ فیصلہ نا مناسب ہے"۔ انھوں نے مزید کہا کہ "اگر ملک میں خوشحالی ہوتی تو یہ فیصلہ درست ہوتا"۔