اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان ملک میں تجارت اور سیاحت کےفروغ کیلئے آج نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کریں گے۔ 175 ممالک کے شہریوں کیلئے پاکستان کے آن لائن، 50 ممالک کو آن ارائیول ویزہ کی سہولت ملے گی۔
وزیراعظم عمران خان نئی ویزہ پالیسی کا اعلان آج وزیراعظم آفس اسلام آباد سے کریں گے۔ جو سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر ہوگا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر نادرا نے آن لائن اور آن ارائیول ویزا کا جدید نظام صرف 3 ماہ میں تیار کیا۔
امریکہ اور برطانیہ کی طرز پر جدید آن لائن ویزہ سسٹم تیار کیا گیا، 175 ممالک کے شہریوں کو آن لائن پاکستانی ویزے کی سہولت حاصل ہوگی۔