لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہیں اور نواز شریف کے ذاتی معالج کو 5 روز سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد سے ملاقات کے لئے پنجاب حکومت کی اجازت کی منتظر ہیں۔ پنجاب حکومت کو سے یاد دہانی کرواناچاہتی ہوں کہ مکافات عمل کی قوت ہمیشہ بیدار رہتی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے والد نواز شریف کی جیل میں صحت ٹھیک نہیں ہے جبکہ انہیں جیل حکام کی جانب سے 5 روز سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں مل رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج کو بھی ان کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں ملی جبکہ وہ حکومت کی جانب سے ملاقات کی اجازت ملنے کی منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو سے یاد دہانی کروانا چاہتی ہوں کہ مکافات عمل کی قوت ہمیشہ بیدار رہتی ہے۔