کراچی: (دنیا نیوز) بختاو بھٹو کا کہنا ہے خاندان کی تیسری نسل ہے جس کا جھوٹے کیسز میں ٹرائل ہو رہا ہے، آمروں کے ڈھانچوں کو آج بھی کوئی نہیں چھو سکتا۔
بختاور والد اور بھائی کیلئے میدان میں آ گئیں۔ انہوں نے کہا میرے نانا کے قتل کا بھی آج تک ہمیں انصاف نہیں ملا، انصاف کے اس ناقص نظام میں بھٹو کے نواسے کا تو احتساب کرنے جرات ہے، ضیا الحق کے بیٹے کہاں ہیں ؟ اس حکومت اور ضیا الحق کی آمریت میں کوئی فرق نہیں ہے۔
بینظیر کی صاحبزادی بختاور نے مزید کہا کہ نیب نے کس اتھارٹی کے تحت بلاول بھٹو کو طلب کیا ؟ کٹھ پتلی حکومت پر تنقید کی پاداش میں بلاول بھٹو کو طلب کیا گیا ؟ کیا سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے کہ انتہا پسند وزرا کو بر طرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ؟ ایک آمرنے منتخب حکومت کو ہٹانے کے لئے نیب کا ادارہ قائم کیا۔