لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے کے بل پر عملدرامد روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے تنخواہوں میں اضافے کے بل پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اب تنخواہوں میں اضافہ روکنے کے لئے قانونی آپشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں اقدامات اٹھائے گی۔ اس معاملے کا اب قانونی راستہ تلاش کیا جائے گا کہ اسمبلی کے پاس کردہ بل پر کیسے عملدرآمد روکا جائے۔ یاد رہے کہ تنخواہوں میں اضافے کے بعد حکومت پنجاب کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔