لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مریم نواز والد کی خرابی صحت کا فائدہ اٹھا رہی ہیں جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی طرح ینگ ڈاکٹرز بھی سیاست چمکا رہے ہیں۔
لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں نارتھ امریکا سپائن سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ بچوں کو بار بار پولیو کے قطرے پلانےسے نقصان کوئی نہیں ہوتا۔ پوری دنیا میں پولیو ختم ہو چکا ہے۔ پاکستان میں بیماری پر ہمیں شرم آنی چاہیے۔
صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ سے ینگ ڈاکٹرز کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مریم نواز والد کی خرابی طبیعت کا فائدہ اٹھا رہی ہیں جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی طرح ینگ ڈاکٹرز بھی سیاست چمکا رہے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے واضح کیا کہ اس حکومت میں کام تو کرنا پڑے گا۔ 10 ہزار ڈاکٹرز اور 2 ہزار 600 نرسز کو بھرتی کیا ہے جبکہ 15 ہزار میڈیکل سٹاف کے لئے آسامیاں بھی جلد آ رہی ہیں۔