میگا منی لانڈرنگ کیس: گیارہ محکموں سے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ طلب

Last Updated On 28 March,2019 05:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) میگا منی لانڈرنگ کیس میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سندھ حکومت کے گیارہ محکموں سے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے جن محکموں سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ان میں کے ڈی اے، ایم ڈی اے، لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، حیدر آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی، لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ایس بی سی اے، لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ اور ایم ڈی واٹر بورڈ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، سندھ لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے بھی ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

محکموں سے ترقیاتی سکیم، ترقیاتی تخمینہ اور اس وقت کا سٹیٹس بھی طلب کیا گیا ہے۔ سکیم کب شروع ہوئی؟ کہاں پر ہے؟ اور ٹھیکیدار کون ہیں؟ سکیموں کے لیے کتنی رقم جاری کی گئی یہ تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔