اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ نیب حکام نے چیئرمین نیب کا دستخط شدہ لیٹر بیکنگ کورٹ کراچی میں جمع کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق، چیئرمین نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس راوالپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ نیب حکام نے نیب چیئرمین کا دستخط شدہ لیٹر بینکنگ کورٹ میں جمع کرا دیا۔ بینکنگ کورٹ کراچی نے نیب کی درخواست پر ملزمان کے وکلا کو 20 فروری کے لئے نوٹس جاری کر دئیے۔ سپریم کورٹ نے نیب منی لانڈرنگ کیس کہ تفتیش کا حکم دیا تھا۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب آرڈیننس کے شق 16 اے تحت احکامات دیئے۔ منی لانڈرنگ کیس کی گزشتہ سماعت پر 14 فروری کو بینکنگ کورٹ کو کیس منتقلی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔ سابق صدر آصف زرداری، پی پی کی سینیئررہنما فریال تالپور، بینکرحسین لوائی، طحہ رضا، اومنی گروپ کے انور مجید، نمر مجید سمیت دیگر ملزمان کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔