اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے واضح کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ عوامی مفاد کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے لکھا کہ آئل ایںڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ڈیزل کی قیمت 11 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی۔
اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں گیارہ روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں چھ روپے کے اضافے کی سفارش کی ہے، اس سے پہلے حکومت تیل کی مد میں ستر ارب روپے سے زیادہ ٹیکس ریلیف دے رہی ہے، اب بھی ان سفارشات پر حتمی فیصلہ عوام کے مفاد کوسامنے رکھ کر کیا جائیگا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 29, 2019