ملتان میں شادی کی تقریب میں چھریاں چل گئیں، خواتین سمیت 7 افراد زخمی

Last Updated On 30 March,2019 12:50 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں شادی کی تقریب میں چھریاں چل گئیں، خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے، جنھیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم میں جمیل سرفراز نامی شخص کی شادی کی تقریب میں چھریاں چل گئیں، واقعہ میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے، انھیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بارات میں ایک بچے کو جیب تراشتے اور پیسے لوٹنے پر باراتی نے تھپڑ مارا جس پر جھونپڑیوں میں رہائش پذیر اس کے رشتہ دار آ گئے اور باراتیوں پر ڈنڈوں، بوتلوں اور چھریوں سے تشدد کرنا شروع کر دیا۔

پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 5 افراد نے باراتیوں پر حملہ کیا، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔