اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ ٓف ریونیو (ایف بی آر) نے بے نامی اکاؤنٹس کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔ تحقیقات کے بعد نوٹس بھیجا جائے گا، جواب نہ آنے پر اکاؤنٹ سے رقم نکال لی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں ماہانہ ایک کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز کرنے والے اکاؤنٹس کو پکڑا جائے گا۔ اس سلسلے میں سٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے اعداد وشمار کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
والد، والدہ، بیوی اور بچوں کے نام اکاؤنٹس کے علاوہ سب کے خلاف کارروائی ہو گی۔ تحقیقات کے بعد بے نامی اکاؤنٹس والوں کو نوٹس بھیجا جائے گا، جواب نہ آیا تو اکاؤنٹ سے رقم نکال لی جائے گی اور بے نامی دار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔