لاہور: (دنیا نیوز) جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور نے دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جان بچانے والی قیمتوں میں حکومت نے 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا، ادویات بنانے والی کمپنیز نے حکومتی نوٹیفیکیشن کی آڑ میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ادویات بنانے والی کمپنیز کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کرنے والی میڈیسن کمپنیز کے خلاف کاروائی کا حکم دے۔