لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے حکومت کی مجوزہ ایمنسٹی اسکیم نالائقی، نااہلی اور منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے، یوٹرن حکمران ٹیکس چوری کا کھلا لائسنس دے رہے ہیں، نالائق ٹولے نے معیشت تباہ کر دی۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایمنسٹی پر سیاست کرنے والے آج ٹیکس چوروں کو سہولیات دے رہے ہیں، معیشت عمران خان کے تکبر، جھوٹ اور انا کا شکار ہے، حکومت نااہل، جھوٹی ہونے کیساتھ بدنیت اور بے حس بھی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ن لیگ نے 5.8 فیصد جی ڈی پی کیساتھ پاکستان حوالے کیا تھا، موجودہ حکومت نے جی ڈی پی ساڑھے 3 فیصد کے قریب پہنچا دیا، نااہل حکومت نے مہنگائی کی شرح 8 ماہ میں 9.4 فیصد پر پہنچا دی، موجودہ حکومت کی وجہ سے قرض ساڑھے 3 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔