لاہور: (دنیا نیوز) شاہ محمود کا کہنا ہے جہانگیر ترین بیک گراونڈ میں رہ کر پارٹی کو تجویز دیں، وزرا اور افسران باہر آکر باتیں کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو مخالفین کو موقع ملتا ہے، جہانگیر ترین تجاویز دیں لیکن بیک ڈور پر رہ کر، میں صرف درخواست کر سکتا ہوں، فیصلہ آپ نے کرنا ہے، اصول کی بات کر رہا ہوں، کسی کی ذات پر نہیں۔
شاہ محمود سمیت کوئی بھی ملک کی خدمت سے روک نہیں سکتا: جہانگیر ترین
وفاقی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی صرف نعرے لگاتی ہیں، دونوں جماعتوں نے ضمنی انتخاب کیلئے اتحاد بھی کیا، اس کے باوجود عوام نے انھیں مسترد کر دیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یوسف رضا گیلانی کے بچے نیا فیصلہ کرنے والے ہیں، وہ اب ن لیگ کی طرف جا رہے ہیں۔
شاہ محمود نے کہا ن لیگ اور پیپلزپارٹی اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں، 7 ماہ میں دونوں جماعتوں کے نظریئے تبدیل ہو گئے۔ جہانگیر ترین سرکاری میٹنگزمیں بیٹھتے ہیں تو مخالفین کو موقع ملتا ہے۔