پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے علاقے یکہ توت میں واقع گودام دھماکے سے لرز اٹھا،ایک شخص دھماکےکی زد میں آ کر زخمی ہوا جو بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا،پولیس کے مطابق دھماکے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ یکہ توت میں واقع کباڑ کے گودام میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔