لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور رہنما ن لیگ حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کیخلاف وارنٹ گرفتار جاری کیے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، ثبوت موجود ہیں کہ منی لانڈنگ کے ذریعے 85 ارب کے غیر قانونی اثاثے بنائے گئے۔
ذرائع کا دعوی ہے کہ شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت موجود ہیں جن کی بنیاد پر حمزہ اور سلمان شہباز کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شریف فیملی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، شہباز شریف کے دور حکومت میں منی لانڈرنگ کی گئی، جس کے ذریعے 85 ارب کے غیر قانونی اثاثے بنائے گئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز نے 2003 میں 2 کروڑکےاثاثے ظاہرکیے، شہباز شریف کے دور میں حمزہ شہباز کے اثاثوں میں 2 ہزار فیصد اضافہ ہوا۔ یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔