پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں بی آر ٹی کی زد میں آ کر خاتون کی ہلاکت پر صوبائی حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
گزشتہ روز حیات آباد کے فیز 3 میں لبنیٰ نامی خاتون بی آر ٹی ٹریک کو کراس کرنے کے دوران بس کی ٹکر لگنے سے دم توڑ گئی تھی۔ 25 سالہ لبنیٰ کا تعلق چارسدہ کے علاقے تنگی سے تھا اور پشاور کے علاقے درمنگی میں رہائش پذیر تھی۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر بس ڈرایئور انجنیئر ثنان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق بی آر ٹی ٹریک پر بس آزمائشی بنیادوں پر چلائی جا رہی تھی۔ ملزم کے خلاف خاتون کے شوہر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد بی آر ٹی بسوں کی ٹیسٹ ڈرائیو کو روک دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے تک کوئی بس ٹیسٹ ڈارئیو روٹ پر نہیں نکلے گی۔