ایف آئی اے کی کارروائی: شريف فیملی کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار

Last Updated On 08 April,2019 01:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شريف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مشتاق آج صبح دبئی فرار ہو رہا تھا، ایف آئی اے کے پہنچنے پر آف لوڈ کر دیا گیا، ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔ محمد مشتاق نیب کو رمضان شوگر مل اور منی لانڈرنگ کیس میں مطلوب تھا، یہ رمضان شوگر مل کے مینیجر بھی تھے۔

ذرائع کے مطابق محمد مشتاق کو ایف آئی اے نے نیب حکام کے حوالے کر دیا۔ انہوں نے رمضان شوگر مل نالے کا جعلی سروے کروایا، محمد مشتاق نے سلمان شہباز کی ہدایت پر جعلی سروے کروایا۔ محمد مشتاق پر 60 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ انہوں نے جعلی کاغذات تیار کر کے کسی دوسرے شخص کے ذریعے نالہ بنانے کی درخواست دی۔