لاہور (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ قانون کی حکمرانی ہے اور آج پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی جیت ہوئی۔
یاد رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے 8 اپریل تک روک دیا تھا، جبکہ فیصلہ آنے سے قبل نیب افسران اور پولیس کی بھاری نفری ماڈل ٹائون میں شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے موجود رہی مگراہلکار گھر کے اندر جانے میں ناکام رہے۔ اس دوران بڑی تعداد میں ن لیگی کارکناناور پولیس اہلکار آمنے سامنے آئے، خوب دھکم پیل ہوئی، پولیس نےمزاحمت پر لاٹھی چارج بھی کیاجس سےمتعدد لیگی کارکن زخمی ہوئے۔
ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے کچھ دیر بعد ہی حمزہ شہباز عوام میں کھڑے دکھائی دیے اور کارکنان سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن ہماراسرمایہ ہیں، میں اپنےکارکنوں کی دل سےقدر کرتاہوں، تمام کارکنوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں، کارکن آج سیسہ پلائی دیوارثابت ہوئے، یہ میرےکارکن نہیں میراخاندان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا
حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم میں شعوربیدارہورہاہے، نوازشریف اورشہبازشریف نے قانون کی پاسداری کی، نوازاورشہبازشریف پرایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی جبکہ نوازشریف قانون کااحترام کرتےہوئےوطن واپس آئے۔
نیب کی جانب سے گزشتہ روز مارے جانے والے چھاپے پر حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارےگھر کی چادراورچاردیواری کوپامال کیاگیا، کسی نےکہاکہ تہہ خانےمیں چھپاہوں،ان کاجواب نہیں دوں گا۔
ن لیگی رہنما نے مزید وضاحت دی کہ نیب نےعدالت میں لکھ کردیاحمزہ شہبازتعاون کررہےہیں، ہم پرامن لوگ ہیں اور ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔
حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت ڈوب رہی ہے، ملک کےمعاشی حالات مجھےخوفزدہ کررہےہیں، نیازی صاحب نےغریبوں سےروٹی کانوالہ چھین لیا، سرکاری اسپتالوں کےٹیسٹ نجی اسپتالوں سےمہنگےہیں، آج ڈالرکی قیمت معیشت پرسوالیہ نشان ہے، معیشت ڈوب رہی ہےقرضہ واپس کرنےکیلئےبھی پیسےنہیں۔
حمزہ شہباز نے مزید بتایا کہ شہبازشریف نےمیثاق معیشت پرحکومت کاساتھ دینےکااعلان کیا، نیازی صاحب سیاسی لڑائیوں کےبجائےمیثاق معیشت پرکام کریں، عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی دھاندلی کےباوجودجمہوریت کی خاطرحلف اٹھایا۔