اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کو گیارہ اپریل کو طلب کر لیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اور ورکس اکرم درانی کو گیارہ اپریل کو طلب کر لیا ہے۔
اکرم درانی کی خلاف شکایت کو انکوائری کے مرحلے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکرم درانی کو تفتیش کے وقت سوالنامہ بھی دیا جائے گا۔