وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس، 19 نکاتی ایجنڈے پر غور

Last Updated On 09 April,2019 03:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

 وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و سلامتی کی صورتحال اور بھارتی حکومت کے روئیے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ ملکی معاشی صورتحال اور پارلیمنٹ سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں فیصل آباد شہر کیلئے آبی وسائل میں توسیع کیلئے کریڈٹ سہولت کا معاملہ زیر غور ہے۔

دوہری شہریت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صورتحال کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔ سی ای او اسٹیٹ لائف انشورنس کی تعیناتی کی سمری بھی پیش کی جائے گی، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تعیناتی کی سمری کی منظوری بھی متوقع ہے۔ سی ای اوز،جنکو ون ،ٹو اینڈ تھری کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

کابینہ پاکستان میڈیا یونیورسٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے گی۔ فارمیسی کی تعلیم سے متعلق سمری کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ بے نظیر امپلائز اسٹاک آپشن اسیکم کے اکاونٹ میں وفاق کے حصص کے منافع کا معاملہ زیر غور ہے۔ کابینہ غریبوں کیلئے جگر ، بون میرو ٹرانسپلانٹ، مہلک بیماریوں کا پروگرام دوبارہ فعال کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں کابینہ توانائی کمیٹی کے 27 مارچ کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، پاکستان اور جرمنی کے درمیان مالیاتی تعاون کے معاہدے، یو اے ای اور پاکستان کے درمیانی فنانشل انٹیلجنس کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کا معاملے بھی زیرغور ہے۔

 

Advertisement