لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کل بروز بدھ مورخہ 10 اپریل کے روز لاہور کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ کے دوران صوبہ پنجاب کے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم ملکی اور پنجاب کے معاملات پر پارلیمانی پارٹی کو ہدایات جاری کریں گے۔
وزیراعظم دورہ لاہور کے دوران نیا پاکستان پروگرام بارے اجلاس کا بھی امکان ہے۔ نیا پاکستان پروگرام کے تحت لودھراں اور رینالہ خورد کے منصوبوں کے افتتاح کو حتمی شکل دی جائے گی۔
پنجاب حکومت کی سیاسی اور معاشی محاذ پر آئندہ حکمت عملی کا بھی وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران جائزہ لیا جائے گا۔