چنیوٹ: (دنیا نیوز) ملک میں بے نامی جائیدادوں کے بعد بے نامی گاڑیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے، چنیوٹ کے شہری کی بے نام گاڑی نکل آئی۔
ملک میں بے نامی جائیدادوں اور بینک بیلنس کے بعد بے نامی گاڑیوں کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے، موضع ڈاور کے رہائشی نوجوان بابر علی کے نام لاکھوں روپے کی گاڑی نکل آئی۔
انکشاف پوسٹ آفس کی جانب سے ملنے والے چالان میں ہوا تاہم بابر علی کا کہنا تھا کہ سندھ کے بعد پنجاب میں بھی بے نامی گاڑیوں کا سلسلہ خطرناک ہے، ہم خوفزدہ ہیں لاہور کبھی نہیں گیا مگر میری ملکیت میں لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی نمبر LEA.2374 لاہور میں چل رہی ہے۔
بابر کا کہنا تھا کہ 22 سال عمر ہے میں تو سائیکل کا مالک بھی نہیں گاڑی کہاں سے آ گئی۔ بابر نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلسازی کرنے والے افراد کی تحقیقات کرواتے ہوے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔