اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو مسلم لڑکیوں کو شوہروں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے کہا سیکریٹری داخلہ لڑکیوں اور ان کے شوہروں کی حفاظت کے پابند ہوں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں گھوٹکی کی 2 بہنوں کی تحفظ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا انکوائری کمیشن 14 مئی تک رپورٹ اور حتمی سفارشات پیش کرے، دونوں لڑکیاں بالغ ہیں، مجسٹریٹ کو بیان سے صورتحال واضح ہوگئی، آسیہ اور نادیہ نے زبردستی مذہب تبدیل نہیں کیا۔
ہندو کونسل کے رہنما اور ایم این اے رمیش کمار عدالت میں پیش ہوئے اور کہا عدالت نے جو کچھ کیا اس کیلئے مشکور ہیں۔ جس پر عدالت نے کہا شکریہ ادا نہ کریں، ہر شہری کے حقوق کا تحفظ ہوگا، آپ کا تعلق تو حکمران جماعت سے ہے۔ رمیشن کمار نے کہا اسمبلی میں بھی بل پیش کیے مگر لگتا ہے کچھ نہیں ہوگا۔ عدالت نے کہا اکثریتی جماعت کا رکن یہ کہے گا کہ کچھ نہیں کرسکتا ؟ کوئی رکن پارلیمنٹ عدالت آکر مدد مانگے تو شرمندگی ہوتی ہے، اب اکثریتی جماعت یہ کہے گی کہ پارلیمنٹ بے بس ہے؟۔