اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے قائم مقام ایم ڈی ارشد خان کو ہٹانے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کے درمیان اختلافات چل رہے تھے اور وفاقی وزیر نے متعدد بار میڈیا کے سامنے بھی ارشد خان کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
اس حوالے سے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی سفارشات بھی پیش کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی وی کے قائم مقام ایم ڈی کو ہٹانے کی منظوری دیتے ہوئے ڈپٹی ایم ڈی کرنل حسن کو قائم مقام ایم ڈی کا چارج دے دیا ہے۔