جنوبی وزیرستان: باراتیوں کی گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی، 8 افراد جاں بحق

Last Updated On 13 April,2019 12:10 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خوشیوں بھرے لمحات غم میں بدل گئے، جنوبی وزیرستان میں باراتیوں کی گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 5 بچے لاپتہ ہوگئے۔

گُل کچھ جانے والی بد نصیب باراتیوں سے بھری گاڑی زرمیلن کے قریب برساتی نالے کی نذر ہوگئی، بس میں 25 افراد سوار تھے، 8 افراد کی لاشیں نکال کی گئیں جبکہ بہہ جانے والے 5 بچوں کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو آپریشن میں انتظامیہ اور علاقہ مکین حصہ لے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مطابق جاں بحق ہونے والےافراد کا تعلق سلمان خلیل قبیلے سے ہے۔