اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ قطر کی جانب سے اعلان کردہ ایک لاکھ پاکستانی افرادی قوت کے کوٹہ پر رواں سال کے آخر تک عمل درآمد کیا جائے گا، وزارت سمندر پار پاکستانیز نے 3 برسوں میں 43 لاکھ ہنر مند و نیم ہنر مند پاکستانی کارکنوں کو قطر بھجوایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار بخاری نے کہا کہ اندرون وبیرون ممالک پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، حکومتی کوششوں سے قطر نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں 3 سہولت مراکز قائم کر دئیے ہیں، یہ مراکز افرادی قوت کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں تاکہ قطر میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔