اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے علیم خان پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں، علیم خان کو ضمانت دی جانی چاہیے۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اربوں روپے کھانے والوں کو آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو کیوں نہیں ؟ عام تاثر ہے کہ علیم خان کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے، علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے۔
علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، اگر اربوں روپے کھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئ الزام نہیں ضمانت دی جانی چاہئے۔عام تاثر یہ ہے کہ علیم کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 13, 2019
یاد رہے قومی احتساب بیورو نے علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے اپنی وزارت سے استعفی دیا۔ علیم خان سال 2011 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ گزشتہ سات سال سے وہ اس جماعت سے وابستہ ہیں۔