لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جب حمزہ شہباز کے پڑھنے لکھنے کے دن تھے، ان کے نام پر مبینہ غیر قانونی ٹرانزیکشنز ہو رہی تھیں، لیگی رہنما یہ بھی بتائیں کہ چھوٹی عمر میں اُن کے نام پیسے کیسے آئے، ادارے سوال پوچھیں تواسے سیاسی بنا دیا جاتا ہے۔
حمزہ شہباز کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کی خواتین کی اپنی فیملی کی طرح عزت کرتے ہیں۔
تاہم سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ شہباز شریف نے اسلام آباد میں بنگلا کس طرح بنایا۔
شہباز گل نے حمزہ شہباز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ادارے سوال پوچھیں تو اسے سیاسی بنا دیا جاتا ہے، جن کے پاسپورٹ نہیں وہ کیسے پیسے بھیجتے رہے۔ جب حمزہ شہباز کے پڑھنے لکھنے کے دن تھے، ان کے نام پر مبینہ غیر قانونی ٹرانزیکشنز ہو رہی تھیں، لیگی رہنما یہ بھی بتائیں کہ چھوٹی عمر میں اُن کے نام پیسے کیسے آئے۔
واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف کیسز نیب، عمران خان گٹھ جوڑ ہے، حمزہ نے مزید کہا کہ ڈی جی نیب نے انھیں پیش کش کی کہ حکومت سے معاملات طے کر لیں آپکی مشکلات رفع دفع ہو جائیں گی۔