لاہور: (دنیا نیوز) فلار ملز مالکان نے بھی آٹا مہنگا کرنے کا پلان بنا لیا، ملز مالکان نے حکومت سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے اضافے کا مطالبہ کر دیا۔
غریب کو روٹی کے بھی لالے پڑ گئے۔ ادھر فلار ملز مالکان کا 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے بڑھانے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ فلار ملز مالکان کا کہنا ہے اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے کے بعد اضافہ نا گزیر ہے، اگر حکومت سرکاری گوداموں سے گندم کی فراہمی نہیں بڑھاتی تو قیمت میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ قیمت بڑھنے کے بعد پرچون میں تھیلے کی قیمت 765 روپے ہو جائے گی۔
مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام دہائی دے رہی ہے کہ غریب سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے۔