لاہور: (دنیا نیوز) کچے کے علاقے میں لٹھانی گینگ کیخلاف گرینڈ آپریشن میں پولیس فورس کا ملزموں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، راجن پور اور رحیم یار خان میں راستے سیل کر دیئے گئے۔
کچے میں پکے ڈاکوؤں کی تلاش، لٹھانی گینگ کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری ہے جس کے دوران کارروائی آج دوسرے روز میں داخل ہو گئی، راجن پور اور رحیم یار خان میں راستے سیل کر دیئے گئے اور ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا، دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
آپریشن میں پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس اور رینجرز بھی شریک ہیں۔ تازہ دم دستے بھی پہنچ گئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔