پنجاب گیمزکے دوسرے روز کبڈی، دوڑ اور باسکٹ بال سمیت کھیلوں‌ کا انعقاد‌

Last Updated On 04 April,2019 03:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بہتر ویں پنجاب گیمز کا میلہ زندہ دلان کے شہر لاہور میں لگا ہوا ہے، صوبہ بھر سے مرد و خواتین کھلاڑی اِن ایکشن اور جیت کے لیے پرجوش ہیں۔ دوڑ، ہینڈ بال، باسکٹ بال اور کبڈی سمیت دیگر مقابلے ہوئے، تاریخ میں پہلی بار شامل خواجہ سرا کل زور بازو دکھائیں گے۔

لاہور کے بیس مختلف وینیوز پر تیس کھیلوں کے زبردست مقابلے دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ ویمن ایتھلیٹس نے ہینڈ بال اور باسکٹ بال میں جیت کا جذبہ دکھایا، مختلف شہروں سے آئیں کھلاڑیوں نے نمائندگی ملنے اور گیمز کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔

دوڑ اور کبڈی کے مقابلے میں مرد کھلاڑی پرجوش نظر آئے، آٹھ سال بعد منعقد ہونے والی پنجاب گیمز کی خاص بات پہلی بار خواجہ سرا کی شرکت ہے جن کے مقابلے کل ہوں گے۔