گگومنڈی: (دنیا نیوز) گگومنڈی کے نواحی گاوں میں واقع نجی سکول کی چھت گرنے سے 15 بچے ملبے تلے دب کر زخمی گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گگومنڈی کے نواحی گاؤں171۔ای بی میں واقع نجی سکول میں حادثہ پیش آیا جب زوردار دھماکے کے ساتھ چھت طلبا پر آگری ، 15 بچے ملبے تلے دب گئےجنہیں بعد ازاں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سکول مالک قربان علی سکول کی چھت پر مزدور لگا کراوپر ایک اور کمرہ تیار کروا رہا تھا کہ اچانک چھت گر گئی۔
زخمی ہونے والے بچوں میں محمد رمضان، مدثر، افضل اور عبداللہ شامل ہیں باقی بچوں کے نام معلوم نہیں ہوسکے۔ اس موقع پر بچوں کے لواحقین نےسکول انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اورمطالبہ کیا کہ سکول کو فوری طور پر بند کر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔