بھکر: (دنیا نیوز) جھنگ روڈ پر تیز رفتار مسافر بس نے طالبات کے رکشہ کو کچل ڈالا، حادثے میں 6 طالبات سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ طالبات نویں کلاس کا پیپر دینے کے بعد واپس جا رہی تھیں۔
جھنگ روڈ پر جیسے والا کے قریب ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی تیز رفتار مسافر بس نے طالبات کے رکشہ کو کچل ڈالا جس کے بعد رکشہ اور اور طالبات بس کے نیچے دب گئیں جنہیں ریسکیو ٹیموں نے بس کے حصوں کو کاٹ کے نکالا، حادثہ میں 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک طالبہ کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثہ کے بعد مشتعل افرد نے جھنگ روڈ کو بلاک کر دیا اور بس کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود ڈی پی او شائستہ ندیم اور پولیس نے حالات پر قابو پالیا۔