لاہور: (روزنامہ دنیا) وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے مریم نواز اور شہباز شریف کو نواز شریف سے ملاقات سے روکنےکی تردید کرتے ہوئے کہا شریف خاندان جب چاہے نواز شریف سے ملاقات کرے ۔عدالت سے نوازشریف کو ریلیف ملا تو ای سی ایل میں نام نہیں رہیگا۔تنخواہوں میں اضافے کا بل گورنر واپس کریں گے تو ہاؤس میں بات ہوگی۔
الحمرا آرٹ کونسل میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی 33ویں سالانہ تصویری نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا یہ بات درست نہیں کہ پنجاب حکومت نوازشریف کے علاج میں تعاون نہیں کررہی ہم نے انہیں ملک کے اندر کسی بھی جگہ علاج کی آفر کی مگر نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے ضمانت کی درخواست دی ہے ۔ عدالت بیرون ملک جانے دیتی تو ہم میاں نواز شریف کو نہ روکتے ۔ انہو ں نے کہا کہ میں نے تنخواہوں میں اضافے کے بل کی مخالفت نہیں کی۔تاہم پارٹی کے اندر رائے دینا الگ بات ہے بل پر اب ایوان کے اندر ہی بات ہوگی۔