لاہور: (دنیا نیوز) شہباز گل کا کہنا ہے نیب آزاد ادارہ ہے وہ کارروائی سے متعلق ہمیں بتانے کا پابند نہیں، نیب نے تحریک انصاف کے لوگوں کو بھی گرفتار کیا، حکومت کے پاس نیب کو روکنے کا اختیار نہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا نیب آئین کے تحت اپنے معاملات چلاتا ہے، حکومت ملوث نہیں ہوتی، گزشتہ روز نیب ٹیم کے کپڑے پھاڑے گئے۔ انہوں نے کہا حکومت کی ذمہ داری امن و امان قائم رکھنا ہے، کسی کو قانون کو توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر نیب کے پیچھے حکومت ہوتی تو یہ کل ہی گرفتار ہو جاتے، ہم پر یہ اعتراض ہے کہ ہم نے ان لوگوں پر صحیح ہاتھ نہیں ڈالا۔