پنجاب میں طلبا کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز

Last Updated On 15 April,2019 09:05 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب کے سکولوں کے طلبا کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز پیش کر دی گئی۔ وقت سے پہلے چھٹیوں کی تجویز رمضان المبارک کی آمد کی وجہ سے دی گئی ہے ۔حتمی فیصلہ آئندہ 10 دنوں میں متوقع ہے۔ گزشتہ سال بھی گرمیوں کی چھٹیاں 17 مئی کو ہی کر دی گئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے پنجاب حکومت نے یکم جون سے پنجاب کے تمام سکولوں میں چھٹیاں کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب تجویز پیش کی گئی ہے کہ سکولوں میں وقت سے پہلے چھٹیاں کر دی جائیں تا کہ طلبا رمضان المبارک میں گرمی سے بچ سکیں اور اس بابرکت مہینے کے فضائل کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔