اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 14 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے کے لیے اہل قراردیا ہے۔ درخواست گزار افضل شنواری نے موقف اپنایا تھا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی عمر تقریباٍ 40 سال ہے، آئین میں صدر بننے کیلئے عمر کی حد 45 سال ہے، صادق سنجرانی نے قائمقام صدر کا عہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوگا۔
درخواست گزار نے صادق سنجرانی کو قائمقام صدر کی ذمہ داریاں نبھانے سے روکنے کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے درخوست گزار کی استدعا خارج کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کو قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار دے دیا۔