مطالبات کے حق میں پشاور کے اسمبلی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج

Last Updated On 15 April,2019 01:40 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات کے حق میں کے پی اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا، خواتین مظاہرین نے روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات کے حق میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا، مظاہرین نے اسمبلی چوک کے سامنے روڈ کو دو طرف ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

خواتین مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ ایل ایچ ڈبلیوز کا کہنا تھا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کیا جائے، لیڈی ہیلتھ ورکرز سروس سٹرکچر پرعملدرآمد کیا جائے جبکہ ہیلتھ الاؤنس بھی دیا جائے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اپگریڈیشن دی جائے، دو طرفہ روڈ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔