اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل این جی کیس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
مفتاح اسماعیل نے درخواست میں سیکرٹری وزارت قانون، نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ایل این جی کیس میں نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔
یاد رہے سابق وزیر خزانہ کے خلاف نیب میں ایل این جی کیس کی تحقیقات چل رہی ہیں۔ نیب نے مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دے رکھی ہے۔