لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 16 گھنٹوں کے دوران 6 فیکٹریاں سیل کر دیں۔
فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ملاوٹ مافیا کے خلاف 16 گھنٹے طویل آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 17 ہزار 765 کلو گھی اور 14 سو کلو سے زائد ملاوٹ شدہ سرخ مرچیں قبضے میں لے لی گئیں۔ جانوروں کی باقیات سے تیار کیا گیا 5 ہزار 440 کلو کوکنگ آئل بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کے مطابق 17 ہزار کلو گٹکا بھی برآمد کرلیا گیا۔