اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈالر ذخیرہ اندوزی اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ایف آئی اے اسلام آباد سرکل نے بلیو ایریا اور ایف ٹین مرکز میں چھاپے مار پر کرنسی تبدیل کرنے والے دو دفاتر سے غیر ملکی کرنسی اور لاکھوں روپے برآمد کر لیے ہیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے فخر سلطان کے مطابق بلیو ایریا میں بغیر لائسنسں کام کرنے والی کرنسی ایکسچینج پر چھاپہ مار کر تمام ریکارڈ کیساتھ غیر ملکی اور پاکستانی کرنسی قبضے میں لے لی گئی ہے۔
ضبط کی گئی کرنسی میں 6960 سعودی ریال، 1 ہزار یورو، 2640 پاؤنڈز، 3100 آسٹریلین ڈالرز، 5030 امریکی ڈالر اور 6335 یو اے ای درہم شامل ہیں۔ کرنسی ایکسینج دفتر سے 100 قطری ریال، 401 چینی یوآن اور 24 لاکھ 83 ہزار 700 روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔