کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق، فزکس کا پرچہ وقت سے پہلے آوٹ

Last Updated On 20 April,2019 12:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مذاق بن گئے، کراچی میں انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت فزکس کا پرچہ آوٹ ہوگیا، فزکس کا پرچہ امتحانی مرکز پہنچنے سے 40 منٹ قبل سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

انٹرمیڈیٹ امتحانات نے انٹربورڈ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ محکمہ تعلیم اور انٹر بورڈ وقت سے پہلے آوٹ ہونے والے پرچے روکنے میں ناکام ہوگئے۔ گیارہویں جماعت فزکس کا پرچہ امتحانی مرکز پہنچنے سے 40 منٹ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

طلبہ کے والدین نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پرچے آوٹ ہونے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔