اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی ندیم ساجد کو فرائض سے غفلت برتنے پر تین ماہ کیلئے معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی ندیم ساجد کو فرائض سے کوتاہی کی کڑی سزا دیتے ہوئے نوکری سے تین ماہ کیلئے معطل کر دیا ہے۔
نیب اعلامیہ کے مطابق ندیم ساجد کو ایمپلائز ٹرمز اینڈ کنڈیشنز آف سروسز 2002ء کے تحت معطل کیا گیا۔ چیئرمین نیب نے ندیم ساجد کی جانب سے فرائض میں غفلت برتنے پر تین ماہ کی معطلی کے احکامات جاری کئے۔